منڈی بہاؤالدین سے اغواء ہوئی بچی اوکاڑہ سے بازیاب

June 20, 2021

پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے اغواء ہونے والی 5 سال کی بچی کو پولیس نے ضلع اوکاڑہ سے بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم طارق محمود نے 5سالہ بچی مناحل فاطمہ کو منڈی بہاؤالدین سے اغواء کیا تھا اور اوکاڑہ لے آیا تھا۔

راوی تھانے کی پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ضلع اوکاڑہ سے مذکورہ 5 سالہ بچی کو بازیاب کرا لیا ہے۔

تھانہ راوی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش بھی شروع کر دی۔