کورونا کی وجہ سے تسلی بخش کام نہیں کرسکے، سعید غنی

June 20, 2021

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ مجھے وزارت تعلیم ملی تو کورونا آگیا، کورونا کی وجہ سے تسلی بخش کام نہیں کرسکے۔

محراب پور میں نجی ایجوکیشنل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر تقریب سے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے خطاب کیا۔

سعید غنی نے کہاکہ اچھے، معیاری اساتذہ کےلئےآئی بی اے کی خدمات لے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ ہم نے 2 ہزار 263 بند اسکولز کھولے، کچھ اسکول اساتذہ کی کمی کی وجہ سے بند ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری اساتذہ سے وقت پرنہ آ نےکی شکایت بھی موصول ہوئی ہیں۔