چین میں اب تک کورونا ویکسین کی کتنی خوراک لگائی جاچکی ہیں؟

June 20, 2021

چینی طبی حکام کے مطابق چین میں شہریوں کو کورونا ویکسین کی ایک ارب سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ تعداد دُنیا بھر میں لوگوں کو لگائی گئی ویکسین کا ایک تہائی سے زائد ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی 2.5 ارب خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 90 لاکھ 5 ہزار 652 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 76 ہزار 667 ہو گئیں۔