دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب پلیئرز اور اسٹاف نے ٹیم ہوٹل میں رپورٹ کردیا

June 21, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے دورے کے لئےپاکستان کرکٹ ٹیم کے اراکین نے اتوار کی شام لاہور کے ہوٹل میں رپورٹ کردی ۔اراکین پانچ دن آئسولیشن رہیں گے ۔ رپورٹ کرنے والوں میں مصباح الحق ، یونس خان وقار یونس ،عبدالمجید ، شاہد اسلم ، ابراہیم بادیس ،ڈاکٹر ریاض احمد، یاسر ملک ، حارث سہیل ، سعود شکیل اور عبداللہ شفیق بھی شامل ہیں۔پاکستان ٹیم کے ارکان جمعے کو ابوظبی روانہ ہوں گے ۔ پاکستان ٹیم 25 جون کو ہی برمنگھم پہنچے گی ۔