اپنی سرزمین کسی کواستعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،اعجازچوہدری

June 21, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)سینیٹ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے رائیونڈسے سابق ایم پی اے عبد الرشید بھٹی کی اپنے درجنوں چئیرمین اور وائس چئیرمینوں کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے امریکہ کو پاکستانی سرزمین پر ہوائی اڈاے نہ دینے کادوٹوک موقف پروپیگنڈا کرنی والی اپوزیشن کے منہ پر زرور دار طمانچہ ہے،پاکستان اپنی سرزمین کسی کو استعمال کرنے کی کسی صورت اجاز ت نہیں دے گا، وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کروا کر آزادانہ، شفاف اور منصفانہ الیکشن کی بنیاد رکھی ہے ۔اعجاز احمد چوہدری نےکہا کہ عبد الرشید بھٹی ایک بہترین انسان کو پی ٹی آئی میں شامل کررہا ہوں ۔سابق ایم پی اے عبد الرشید بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن سے متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہوا ہوں ۔ کنونشن میں علی امتیاز وڑائچ ،ایم پی اے ملک سرفراز کھوکھر ، خالد گجر ،ناصر سلمان اوردیگررہنمائوں اورکارکنوں نے شرکت کی۔