سٹرلائزر آپریٹر کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

June 21, 2021

لاہور (جنرل رپورٹر ) ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال کی جانب سے میٹرک کے بوگس سرٹیفکیٹ پر بھرتی ہونے والے سٹرلائزر آپریٹر محمد قاسم کیلئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جو کہ سات روز میں تمام صورتحال اور حقائق کے متعلق انتظامیہ کوآگاہ کرے گی ۔