ہربنس پورہ: سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون دم توڑ گئی

June 21, 2021

لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ میں دو روز قبل سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون دم توڑگئی ۔ 3بچوں کی ماں گڑیا بی بی پر اسکے شوہر شہزاد نےاپنے ساتھی کے ساتھ ملکر پٹرول چھڑک دیا اور آگ لگا دی۔افسوسناک واقعے کے بعداہل علاقہ نے شدید زخمی حالت میں خاتون جناح ہسپتال منتقل کر دیا تھا تاہم گڑیا بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روزدم توڑ گئی، ہربنس پورہ پولیس نے مقتولہ کے بھائی سلیم کی مدعیت میں شوہر شہزاد اور ساتھی اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔