سی پی ایس پی کی جنرل باڈی میٹنگ،بجٹ متفقہ طور پرمنظور

June 21, 2021

لاہور ( جنر ل رپورٹر ) سی پی ایس پی کی جنرل باڈی کی میٹنگ ہوئی ،بجٹ متفقہ طور پر منظورسی پی ایس پی کی کونسل اور بعد ازاں جنرل باڈی نے بجٹ کی متفقہ طور پر منظوری دی، جنرل باڈی میٹنگ میں پروفیسر محمد شعیب شفیع، پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر محمود ایاز،پروفیسر محمد طیب، پروفیسر عامر زمان خان، پروفیسر اصغر بٹ، پروفیسر غلام مجتبیٰ، پروفیسر ابرار اشرف علی سندھ سے، پروفیسر خالد اشرفی، پروفیسر محمدمسرور، پروفیسر امبرین افضال، پروفیسر شاہد پرویز، موجود تھے۔ بیرون ملک دیگر سینٹرز پر فیلوز نے آن لائن شرکت کی۔ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں طے پایا کہ مستقبل میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے سینٹرز میں سی پی ایس امتحانات لئے جائیں گے۔ کالج کے سینئر نائب صدر پروفیسر محمد شعیب شفیع نے خطبہ استقبالیہ میں کالج کی کارکردگی پر روشنی ڈالی جبکہ نائب صدر پروفیسر خالد اشرفی اور ڈائریکٹر نیشنل ریزی ڈینسی پروگرام پروفیسر محمود ایاز نے کثیر تعداد میں فیلوز کی موجودگی اور آن لائن شرکت پر شکریہ ادا کیا۔