خواتین پر فائرنگ معاشرتی پستی کی علامت ہے‘احمد نواز بلوچ

June 21, 2021

کوئٹہ( این این آئی) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر/ایم پی اے احمد نواز بلوچ نے مستونگ میں خواتین اساتذہ کی اسکول وین پر فائرنگ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئےکہاہے واقعہ بلوچستان کی روایات کے منافی اورقابل مذمت ہے خواتین پر حملے معاشرتی پستی کی علامت ہیں بلوچستان میں خواتین کو اسلامی شعار اور قبائلی عزت اور احترام حاصل ہے لیکن چند ناعاقبت اندیش یہ روایات پامال کررہے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی انہوںنے بیان میں کہاکہ خواتین سمیت ہر فرد کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے بی این پی پرتشدد واقعات کی مذمت کرتی ہے ایسے واقعات کی روک تھام انتہائی ضروری ہے تاکہ ہماری مائیں بہنیں اوربیٹیاں عزت و احترام سے معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کر سکیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مستونگ انتظامیہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائے۔