کیوڈی اے میں کمیشن کابازارگرم ہے‘ نیشنل پارٹی

June 21, 2021

کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ترجمان نےکہا ہے کہ کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اہل / قابل افسران کی بجائے نااہل جونیئر افسران کی تعیناتیوں کے باعث ادارہ ناقص کارکردگی کا شکار اورعملاً مفلوج اورغیر فعال ہے کیوڈی اے کوئٹہ کااہم ادارے ہے جس کی کارکردگی سے سب سے متاثرہوتے ہیں بدقسمتی سے سیاسی مداخلت نے ادارے کو کمیشن کاگڑھ بنادیاہے ترجمان نے کہاکہ بینک بیلنس بڑھانے کیلئے ایگزیکٹو عہدوں پر ناتجربہ افسران براجمان ہیں جونیئر افسر اعلیٰ عہدے پر تعینات ہوکر کیوڈی اے کی بجائے متعلقہ شخصیت کے مفادات کاتحفظ کررہے ہیں ادارے میں ترقی کےعمل بھی مفادپرست ٹولہ رکاوٹ ہے جس کی نیشنل پارٹی مذمت کرتی ہے بیان میں کہاگیا کہ کیوڈی اے میں اہل افسران تعینات کرکے ادارے کو فعال بنایاجائے ۔