تیز آندھی کے باعث گھر کی چھت گرنے سے دو بچےاورایک شخص زخمی

June 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان میں گزشتہ روز تیز آندھی کے باعث گھر کی چھت گرنے سے دو بچے جبکہ دیوار گرنے سے 55 سالہ شخص زخمی ہو گیا۔ریسکیو کے مطابق سبزی منڈی ملتان کے قریب ایک گھر کی چھت گر گئی جس سے5 سالہ اجوا اور 9 سالہ علیزہ زخمی ہوئیں جبکہ دولت گیٹ کے علاقہ میں زیر تعمیر پلازہ کی دیوار گر نےسے 55 سالہ رمضان زخمی ہوا ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی۔