پشاور، پچیس کروڑ59 لاکھ روپے کی رقم غریب مستحقین میں تقسیم

June 21, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی)ضلع پشاور کی ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین عبدالستار خان خلیل نے کہا ہے کہ ضلع پشاور کے چودہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں اور ایف آر پشاور میں503لوکل زکواۃ کمیٹیوں کے ذریعے آبادی کے تناسب سے پچیس کروڑ59 لاکھ روپے کی رقم غریب مستحقین میں تقسیم کر دی گئی ہے۔ غریب مستحقین کو بارہ بارہ ہزار روپے کی زاکواۃ دی گئی جہیز کے سلسلے میں چار کروڑ58لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی تعلیمی اداروں اور مدرسوں کے طلبا و طالبات میں وظائف کی91لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔ عبدالستار خن خلیل نے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع پشاور کی اٹھارہ ہسپتالوں میں دس کروڑ بیس لاکھ روپے سے غریب مریضوں کا مفت علاج کروایا جائے گا جبکہ دل، گردوں، کینسر اور ہیپاٹائٹس سی کے بیماروں کا بھی مفت علاج کروایا جائے گا۔ضلع پشاور میں کوئی بھی غریب مستحق زکواۃ سے محروم نہیں رہے گا۔