عوامی نمائندں کو کھوکھلے دعوئو ں کی بجائے عملی کام کرنا چاہئے‘ظفرخٹک

June 21, 2021

پشاور(جنگ نیوز) فر نٹیئر پر نٹرز اینڈ پبلشرز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر اور تاجران پشاور کے صدر ظفر خٹک نے ایک بیان میں وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نمائندں کو کھوکھلے دعوئو ں کی بجائے عملی کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے وفاقی بجٹ کے بارے میں کہا کہ قر آن پاک پر ٹیکسوںکا خاتمہ بہتر اقدام ہے لیکن اس میں مزید بہتری لانے کے لئے حکومت کو کاغذ پر بھی ٹیکس ختم کرنے چاہئے تھا جس سے سکول وکالج کی کتابو ں میں چھپائی سستی ہو سکتی تھی اور موجودہ نظام میں عوام کو تعلیمی اخراجات میں کمی کا باعث بن سکتی ۔موجودہ حکومت کو سرکاری محکموں ں کا بھی ا حتسا ب کرنا چاہئے ۔ طور خم میں محکمہ پولیس کی موجودگی میں پرندہ بھی پر نہیں پار سکتا ۔ حکومت کی غلط پالیسیو ں کی وجہ سے تاجر برادری کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ۔شہر میں بھتہ خوری ، قبضہ مافیا اور رہز نی عروج پر ہے جبکہ اثر رسو خ والے لوگوں کی پشت پنائی کی وجہ سے نہ صرف تاجر برادری بلکہ تمام شہری نالاں ہیں ۔ شہر کے اندر بجلی کا نظام انتہائی کمزور ہے ۔ بوسیدہ تارو ں کی وجہ سے عوام اور تاجر پریشان ہیں آئے روز بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھر وں میں خواتین اور بازارو ں میں دکاندار تمام افراد پریشانی سے دوچار ہیں ۔ محلہ جنگی کے تاجر گر می میں بجلی کی غیر اعلانیہ لورڈ شیڈنگ سے نالاں ہیں۔