جنوبی افریقا میں پرفارمنس سے اعتماد ملا ہے، ندا ڈار

June 21, 2021

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار کا کہنا ہے کہجنوبی افریقا میں پرفارمنس سے اعتماد ملا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ ویسٹ انڈیز میں پہلے سے بھی بہتر پرفارم کروں۔

ندا ڈار کا کہنا تھا کہ پہلی بار اے ٹیم اور قومی ٹیم ساتھ دورہ کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دسمبر میں ورلڈکپ کوالیفائرز سے قبل ویسٹ انڈیز سیریز اہم ہے۔

ندا ڈار کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے لیے ضروری ہے کہ اس سیریز کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔