اے وی ایل سی، 6 موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار، 3 موٹر سائیکلیں برآمد

June 22, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے وی ایل سی نے6 مو ٹر سا ئیکل لفٹر ز کوگرفتار کر کے 3 مو ٹر سائیکلیں بر آمد کر لیں،پولیس کے مطابق ملزمان میں الطاف عرف کالا، احمد عرف نو می،نصر اللہ عرف علی ، شھباز عرف کا شف ، شہزاد او رولید شامل ہیں،پولیس نے بتایا کہ ملزمان عا دی جرائم پیشہ اور مو ٹر سا ئیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں پو لیس کو مطلوب تھے ،ملزمان الطاف عرف کالا، احمد عرف نومی اور نصراللہ پہلے بھی اے وی ایل سی کے ہا تھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں جن کا سا بقہ ریکارڈ مو جو د ہے۔