بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ باعث تشویش ہے، ایم کیو ایم پاکستان

June 22, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ کے الیکٹرک کونیشنل گرڈ سے 200میگا واٹ بجلی کی اضافی فراہمی کے بعد بھی کراچی کے شہری لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں جوکہ کے الیکٹرک کی نا اہلی کی بدترین مثال ہے ،کے الیکٹرک تمام تر دعووں کے باوجود نہ تو بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر کر سکی ہے اور نہ ہی لائن کے نقصانات پر قابو پا سکی ہے، آئے دن بجلی کے ٹیرف میں اضافہ اور زائدبلنگ نے عوام کی کمر توڑدی ہے، اراکین قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے بجلی کے ترسیل کے نظام میں بہتری لائے بصورت دیگر عوام اس کا محاسبہ کرنے پر مجبور ہونگے، اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان ، وفاقی وزیر پانی و بجلی اور نیپرا سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کی نا اہلی کا نوٹس اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے راست اقدام کیا جائے۔