داؤد یونیورسٹی سینٹ کا اجلاس، بجٹ تجاویز منظور کرلی گئیں

June 22, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی سینیٹ کا چوتھا اجلاس جامعہ کے سیمینار ہال میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت انجینئرنگ یونیورسٹیز کے پرو چانسلر اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کی ۔ اجلاس میں تیسرے سینیٹ اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی جبکہ منظور کی گئی سفارشات کی تکمیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اجلاس میں مالی سال 2020-21ء کی پیش کی گئی رپورٹ منظور کرلی گئی جس کی تجویز فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے نویں اجلاس اور سینڈیکٹ کے 11ویں اجلاس میں اس کی سفارش کی گئی۔ سینیٹ اجلاس میں نئے مالی سال 2021ء تا 2022ء کیلئے بجٹ تجاویز منظور کرلی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرو چانسلر جناب نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ حکومت سندھ کے ماتحت آنے سے قبل یہ ادارہ انتہائی خستہ حال تھا تاہم اسے ترقی کی راہ پر ڈالنا سندھ حکومت اور وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی کامیابی ہے۔