کسٹمز کی کارروائی،ایئر پورٹ پر مسافر سے 940 گرام ہیروئین برآمد

June 22, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کسٹمزجناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی نے 94لاکھ روپے مالیت کی ہیروئین بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک مسافر کو گرفتار کر لیا ہے ، کسٹمز ترجمان کے مطابق کسٹمز حکام نے مسافر کے سامان اور برآمد شدہ ہیروئن پاؤڈر کو قبضے میں لے کر کسٹمز/نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔