طاہر صدیقی کے بڑے بھائی کا انتقال، تدفین آج

June 22, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صحافی طاہر صدیقی کے بڑے بھائی، محمد طارق 61سال کی عمر میں انتقال کر گئے، مرحوم مشہور باکسر بھی تھے، مرحوم کی نماز جنازہ منگل کے روز عصر کے بعد رحمانیہ مسجد آصف آباد، اسٹریٹ نمبر1گرین ٹاؤن میں ہوگی اور جناح ٹرمینل کے قریب ائیرپورٹ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔