سونا، 1550روپے فی تولہ اضافہ

June 22, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 1550 روپے فی تولہ کا اضافہ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1764 ڈالر سے بڑھ کر 1783 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1550 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 8ہزار 850 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 1329 روپے کے اضافے سے 93ہزار 321 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 1420 روپے فی تولہ برقرار رہی ۔