بارش نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا چوتھا دن بھی ضائع کردیا

June 22, 2021

ساؤتھمپٹن (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے چوتھے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا۔ ایک اوور بھی نہیں ہوسکا۔ خیال رہے بارش کے باعث اس میچ کے پہلے روز یعنی جمعے کو پورے دن کا کھیل نہیں ہوسکا تھا۔ اتوار کو فلڈ لائٹس پوری طرح سے آن ہونے کے باوجود خراب روشنی کے باعث کھیل جلدی ختم کر دیا گیا تھا۔ جب کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے بھارت کی پہلی اننگز کے اسکور 217 کے جواب میں دو وکٹ پر 101 رنز بنائے تھے ۔اسے بھارت کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 116 رنز درکار ہیں۔ خیال رہے کہ میچ میں اب تک مجموعی طور پر 141.2 اوورز کا کھیل ہوسکا ہے۔دو سال سے جاری چیمپئن شپ کا فائنل ڈرا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔