اولمپکس: بھارت سمیت وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک کیلئے نئی پابندیاں

June 22, 2021

ٹوکیو (جنگ نیوز) جاپانی حکومت نے اولمپکس کےلیے کچھ کورونا متاثرہ ممالک کے کھلاڑیوں پر سخت قوانین عائد کیے ہیں۔ منتظمین کے مطابق بھارت سمیت کچھ ممالک سے کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات کم کرنے کے لیے اضافی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس کے تحت جاپان روانگی سے ایک ہفتہ قبل سے ایسے ایتھلیٹس کے روزانہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ جاپان پہنچنے کے بعد تین دن تک دیگر ٹیموں کے ساتھ ملنے جلنے سے گریز کرنا ہوگا۔ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے انہیں غیر منصفانہ قرار دیا ہے ۔ دریں اثنا جاپانی اولمپکس چیف نے طبی ماہرین سے مشاورت کی روشنی میں میگا ایونٹ میں ہر وینیو پر 10 ہزار مقامی تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دیدی ہے۔