انگلینڈ جانے والے کرکٹر،آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی

June 22, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ روانگی سے قبل پاکستان ٹیم کے جن کھلاڑیوں اور آفیشلز نے لاہور کے بائیو سیکیور ببل میں رپورٹ کی تھی ان تمام افراد کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔اتوار کو لاہور کے ہوٹل پہنچنے پر ان تمام افراد کی آرائیول ٹیسٹنگ کی گئی تھی ۔تمام افراد کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 23 جون کو ہوگی ۔جبکہ اسکواڈجمعے کو لاہور سے کو مانچسٹرروانہ ہوگا۔