پاکستانی پارلیمنٹ میں ہلڑبازی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

June 22, 2021

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) پریس کلب آف پاکستان یوکے نے پاکستان کی پارلیمنٹ میں ہونے والی ہلڑ بازی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے - پریس کلب کا اجلاس کونسلر مقدسہ بانو کی صدارت میں ہوا جس میں شرکاءکی توجہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کے موقع پر ارکان کی طرف سے گالی گلوچ اواوربجٹ کی کاپیاں ایک دوسرے پر پھینکنے کے واقعہ کی طرف دلائی گئی -اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری غلام رسول شہزاد ’ شفیق الزمان ’ سہیل حیدر سہوترا ’ محبوب الہٰی بٹ ’ چوہدری پرویز مسیح مٹو’ نعیم واعظ ’ سلامت بریعہ زندانی ’ نصر اللہ خان مغل اور دیگر ارکان نے واقعہ کو پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین واقعہ قرار دیا اور واضح کیا کہ یہ پڑھے لکھوں کی پارلیمنٹ کا حال ہے جس پر پاکستانی قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں ۔ اجلاس میں مفتی عزیز کے واقعہ پر کہا کہ مفتی عزیز کے خلاف شواہد کی روشنی میں مقدمہ چلایا جائے اوراسے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ ایسے واقعات کا تدارک کیا جا سکے -