پی ٹی آئی نے پاکستان کوترقی کی راہ پر گامزن کردیا،عمران نذیر

June 22, 2021

راچڈیل (ہارون مرزا)پی ٹی آئی کی حکومت تارکین وطن کو سہولتوں کی فراہمی اور ان کے مسائل دہلیز پر حل کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک عمران نذیر نے نثراقبال چوہدری کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو وسائل ورثے میں ملے مگر اس کے باوجود پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کے صدر آصف بٹ نے کہا کہ حزب اختلاف کی تمام تر منفی کاوشوں کے باوجود پی ٹی آئی نے ایک بہترین بجٹ پیش کیا ہے عالمی سطح پر پاکستان پہلے تنہا ہوتا جا رہا تھا اب پاکستان کے تعلقات دوسرے ممالک سے برابری کی بنیاد پر استوار ہو چکے ہیں۔معروف سیاسی وسماجی رہنما شہباز سرور نے حاضرین محفل سے خطاب کیا۔استقبالیہ کی تقریب میں عارف پنڈھیر‘ مصطفی مغل‘محبوب بٹ‘ عدیل ‘ وسیم چوہدری ‘راجہ واجد ‘ مرزا شہزاد ‘ مصطفی مغل ‘آصف بٹ ‘کے علاوہ دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں نثر اقبال چوہدری کی صاحبزادی کی حادثاتی موت پر فاتحہ خوانی کی گئی۔