لبنانی سیاست دانوں پر پابندیاں لگانے کی دھمکی

June 22, 2021

برسلز ( نیوز ڈیسک) یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ اگر لبنان میں سیاسی بحران حل نہیں ہوا تو سیاست دانوں پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ یورپی یونین کے سربراہ خارجہ امور جوزف بوریل نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں صدر میشال عون سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ تمام سیاست دان جو سیاسی بحران کا باعث بن رہے ہیں، ان پر یورپی یونین پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔