لاہور ہائیکورٹ، پنڈی بھٹیاں کے سزائے موت کے 2 قیدی 7سال بعد بری

June 22, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والے دو قیدیوں نوید انجم اور شہریار کو 7 سال بعد بری کر دیا، جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عدم ثبوت پرقتل کےملزمان ندیم انجم اور شہریار کے خلاف ٹرائل کورٹ کے سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، سزائے موت کی قیدیوں کی جانب سے نگہت سعید مغل ایڈووکیٹ پیش ہوئیں،وکیل صفائی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد نے2014میں علی رضا کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔