لوک ورثہ ریفرنس،نیب گواہ کو دوبارہ پیش ہونیکی ہدایت

June 22, 2021

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیر سماعت سینیٹر روبینہ خالد وغیرہ کیخلاف لوک ورثہ فنڈز میں مبینہ خورد برد سے متعلق کیس میں گواہ کا بیان مکمل نہ کیا جا سکا۔ پیر کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور گواہ خالد اسلام عدالت پیش ہوئے، ریفرنس کی مرکزی ملزم سینیٹر روبینہ خالدبھی عدالت پیش ہوئیں،اس موقع پرنیب کے گواہ خالد اسلام کا بیان مکمل قلمبند نہ کیا جا سکاجس پر عدالت نےنیب گواہ کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی۔