سید غوث علی شاہ کا بیٹا شبیر حیدر شاہ لاپتا

June 22, 2021

خیرپور (بیورو رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ کا بیٹا سید شبیر حیدر شاہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے۔ شبیر حیدر شاہ کے بیٹے سید نواز علی شاہ کے مطابق ان کے والد درگاہ پر جانے کیلئے گھر سے نکلے تھےجو 24 گھنٹے گزرجانے کے باوجود گھر نہیں لو ٹے ۔اس کا موبائل فون بھی بند جا رہا ہے۔ انہوں نے والد کے اغوا کا شبہ ظاہر کیا۔