کراچی میں 2 روز کے تعطل کے بعد کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع

June 22, 2021

کراچی(جنگ نیوز)کراچی میں انسداد کورونا ویکسین کی قلت کے باعث بند کیا گیا ویکسی نیشن کا عمل 2روز کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا ۔کراچی کے خالق دینا ہال میں کورونا کی ویکسین لگوانے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی جبکہ ایکسپو سینٹر میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد صبح سویرے ہی ویکسین لگوانے پہنچ گئی ،ذرائع محکمہ صحت کے مطابق وفاق کی جانب سے سائنو ویک کی 4لاکھ 32ہزار خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔