بلاول زرداری کو دوبارہ سیاسی یتیم کارڈ پر حکومت نہیں ملے گی، فیاض الحسن

June 22, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان بلاول زرداری کے بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت کو تین سال ہونے کو ہیں، لیکن پیپلز پارٹی کے مگر مچھ کے آنسو ختم نہیں ہوئے۔ پیپلز پارٹی نے محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت سے خود کو سیاسی یتیم ثابت کروایا، لیکن بلاول زرداری جان لیں! دوبارہ سیاسی یتیم کارڈ پر حکومت نہیں ملے گی ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبائیت کارڈ کھیل کر سیاسی معاملات کو خطرناک رخ دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری نے وفاقی بجٹ غور سے پڑھا ہوتا تو کراچی پیکج پر بے سر و پا تنقید نہ کرتے۔