FIA میں غیرقانونی طور پر تعینات 14 افسران کو نکالنے کا حکم

June 22, 2021

لاہور (نمائندہ جنگ)وزارت داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)میں غیرقانونی طور پر تعینات کیے گئے 14 افسران کو نکالنے کے احکامات جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے مطابق ایف آئی اے میں ضم 14 افسران کو محکموں میں واپس بھیجا جائے۔ افسران غیرقانونی طور پر1988سے ایف آئی اے میں ضم ہوتے آرہے ہیں۔ سپریم کورٹ افسران کے ایف آئی اے میں انضمام کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔