بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر صوبائی سیکرٹریٹ میں تقریب ،کیک بھی کاٹا گیا

June 22, 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام بے نظیربھٹو کی 68ویں سالگرہ کی تقریب صوبائی سیکرٹریٹ میں منائی گئی۔اس موقع پرصوبائی سیکرٹریٹ کو پارٹیجھنڈوںسے سجایا گیا تھا ۔اس موقع پر بی بی شہید کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب سے پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کےسینئر نائب صدر چودھری اسلم گل،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک،فنانس سیکرٹری عاصم محمود بھٹی،منور انجم ، رانا خالد، عزیز الرحمن چن اور دیگر نے خطاب کیا ۔