” خدمت آپکی دہلیز پر“ شکایات ازالہ کی شرح 71فیصد ہوگئی

June 22, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور کنٹرول سنٹر نے کہا ہے کہ ”خدمت آپکی دہلیز پر“ شکایات ازالہ کی شرح 71فیصد ہوگئی۔ کمشنر لاہور کنٹرول سنٹر کے مطابق لاہور سمیت ڈویژن میں 4لاکھ 97ہزار ترپین سرگرمیوں کی تعداد رہی۔21دنوں میں باقاعدہ موصولہ شکایات کی تعداد 3914 رہی جن میں سے 2786 کا ازالہ کیا گیا۔