یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں 56 ویں کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح

June 22, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنرلاہور نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں 56 ویں سیکٹورل کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون بھی ڈپٹی کمشنر لاہور کے ہمراہ تھے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر کنول آمین اور فکیلٹی ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر کنول آمین نے ویکسین بھی لگوائی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ سٹیٹک اور سیکٹورل کورونا ویکسینیشن سنٹرز مکمل طور پر فعال ہوں گے۔ 9 سٹیٹک سنٹرز ایکسپو سنٹر ، یو سی ایچ، پی کے ایل آئی، یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال، پنجاب سنٹرل کالج، قذافی اسٹیڈیم ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سنٹر، ایل ڈی اے آزادی چوک کمپلیکس اور دیگر سٹیٹک سنٹرز فعال رہیں گے۔