حکومت نے 3سال میں ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کیا ،ن لیگ لاہور

June 22, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ) ن لیگ لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت نے تین سالوں میں ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کیا۔، عوام کو 19 فیصد مہنگائی اور ملک کو 14000 ارب کے تاریخی قرض کی دلدل میں گرانے والے عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔