لورالائی و قلعہ عبداللہ کی دو اضلاع میں تقسیم خوش آئند ہے‘ ن لیگ

June 22, 2021

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان، جنرل سیکرٹری پشین میر وائس کاکڑ ،ایڈووکیٹ طارق بٹ، ایڈووکیٹ ارباب اقبال، ذاکر بنگلزئی ، نثار احمد اچکزئی ،ضمیر اختر ،خدائیداد ترین، رازق لالہ ،محمد دین ،آصف حریفال، شہباز خان، حاجی عبدالرحیم کاکڑ، ملک پائند خان کاکڑ، حاجی نصراللہ تارن، صدر تحصیل ناناصاحب شاہ مسعود کاکڑ، عمر فاروق ایڈووکیٹ محمد عالم کاسی نے لورالائی ڈویژن کے قیام اور قلعہ عبداللہ کو دو ضلعوں میں تقسیم کے عمل پر خوشی کااظہار کیا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ ضلع کوئٹہ کی آبادی اس وقت 50لاکھ کے قریب ہے اس کو بھی انتظامی طور پرتین سے چار اضلاع میں تقسیم کیا جائے۔ بیان میںکہاگیا کہ ضلع پشین جس کی آبادی اس وقت 10لاکھ سے زیادہ ہے عوام کی حالت قابل دید ہے آج تک یہاں کے رہنمائوں نے عوام کو صرف نعروں و دعوئوں کے سوا کچھ نہیں دیا سپیرہ راغہ روڈ کے ٹھیکے خود لیکر آج دن تک لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا۔بیان میں کہا گیا کہ ضلع پشین کو دو ضلعوں میں تقسیم کیا جائے۔