بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں اسپنی روڈ پر6 میٹ شاپس سیل

June 22, 2021

کوئٹہ(خ ن)ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی ابراہیم بلوچ کی ہدایت پر بی ایف اے میٹ سیفٹی ٹیم نے اسپنی روڈ کوئٹہ میں قائم میٹ شاپس کی چیکنگ کے دوران ایس او پیز و حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر چھ میٹ شاپس سیل کرتے ہوئے جرمانے عائد کر دئیے ۔بی ایف اے حکام کے مطابق مذکورہ میٹ شاپس کے خلاف گزشتہ وارننگ نوٹسز و ہدایات کے باوجود دکانوں کے باہر گوشت لٹکانے ،گندے اوزار استعمال کرنے ،بدبودار باسی گوشت وسری پائے کی فروخت اور صفائی کے نامناسب انتظامات پر کارروائی کی گئی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نگہت دین کی سربراہی میں بی ایف اے معائنہ ٹیم نے سیل کردہ مراکز سے خراب و بدبودار سری پائے وغیرہ قبضہ میں لےکر موقع پر تلف کرتے ہوئے متعدد گوشت کی دکانوں کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کئے ، مراکز مالکان کو خبردار کیا گیا کہ عوام کو تازہ و محفوظ گوشت کی فروخت یقینی بنائی جائے اور اس ضمن میں دکانوں کے فرنٹ پر شیشوں کی تنصیب سمیت تمام ضروری انتظامات کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔