گھریلو صنعتوں کو مالی معاونت،آسان شرائط پر قرض فراہمی کا آغاز

June 22, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کے گھریلو صنعتوں کو مالی معاونت فراہم کرنے بارے پروگرام کے تحت آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا۔اس سلسلے میں پنجاب سمال انڈسٹریز اور چیمبر آف کامرس ملتان کے زیر اہتمام دستکار پزیرائی پروگرام منعقد ہوا جس میں کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود، صدر چیمبر آف کامرس ملتان خواجہ صلاح الدین نے 15 دستکاروں میں آسان شرائط پر قرض کے چیک تقسیم کئے گئے۔پروگرام میں پنجاب سمال انڈسسٹریز اور بلیو پاٹری پر تفصیلی ڈاکومنٹری بھی لانچ کی گئی جبکہ بلیو پاٹری کے پرانے دستکار محمد واجد کی دستار بندی کی گئی ہینڈی کرافٹ لوگو مقابلے میں پنجاب میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان اسد علی کو بھی انعام دیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ پاکستان میں گھریلو صنعتوں کا مستقبل روشن ہے۔ کاشی گری، ظروف سازی، بلیو پاٹری خالصتاً ملتانی فن ہے۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کی جانب سے بناءجانے والی بلیو پاٹری کی ڈاکومنٹری کو تمام ملکوں میں دکھایا جائے گا،ملتان ائیرپورٹ پر بلیو پاٹری اور لوکل کرافٹ کا ڈسپلے سنٹر بنایا جائے گا۔معروف صنعتکار فضل الہی،ڈائیریکٹر کلچر اینڈ کرافٹ یاور مہدی نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلقات عامہ، لوکل گورنمنٹ، پی ایچ اے، ایم ڈی اے و دیگر محکموں کے افسران، ملتان چیمبر آف کامرس کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔