سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں کرینگے،چیف ایگزیکٹیو ریلوے

June 22, 2021

پشاور( جنگ نیوز ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے آفس پشاور میں چیف ایگزیکٹیو ریلوے نثار میمن کی سربر اہی میں ٹرین سیفٹی کے موضوع پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایس پشاور واصف علی مغل سمیت تمام ڈویژنل افسران اسسٹنٹ ایگزیکٹو افسران سینئر سپروائزی سٹاف نے شرکت کی اجلاس میں مختلف امور زیر غور آئے سی ای او نے ریلوے کے بڑھتے ہوئے حادثات پر تشویش کا اظہار کیا سی ای او نثار میمن نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں کرینگے۔ محدود وسائل میں رہ کر ہم نے ریلوے کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے ہونگے سی ای او ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ تمام آفیسر فلیڈ میں اپنے ماتحت سٹاف کو حادثات کے روک تھام کے لئے آگاہی دیں تاکہ حادثات کی روک تھام میں کمی ممکن ہوسکے تواس لئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کار لاناہوگا اپنی محنت اورکوشش کو بڑھاکر ھم حادثات میں کمی لاسکتے ہیں یہ ہماری ذمہ داری ہے یہی ہماری قومی فریضہ ہے محنت سے آگے بڑھ سکتے ہے اورمحنت اورکوشش سے ہم نقصانات حادثات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔