گرانفروشوں کے خلاف کارروئی، 86 دکاندار گرفتار کرلئے گئے

June 22, 2021

پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران پشاور بھر سے مزید 86 دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا معائنہ کر رہی ہے اور گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی ، ملاوٹ اور صفائی ناقص صورتحال پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر عمر اویس کیانی نے چارسدہ روڈ پر ریسٹورنٹس، قصاب، شیرفروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عظمیٰ مکرم نے کوہاٹ روڈ پر مختلف علاقوں میں قصابوں، شیرفروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عادل وسیم نے گلبہار کے علاقے میں قصابوں، شیرفروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی نے فارسٹ بازار میں قصابوں، شیرفروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انور اکبر خان نے جی ٹی روڈ پر قصابوں، شیرفروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے پشتخرہ روڈ پر قصابوں، شیرفروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد جواد خان نے چمکنی کے علاقے میں قصابوں، شیرفروشوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔