ترکی میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

June 22, 2021

ترک صدر رجب طیب اردوان نےکورونا وبا میں کمی ‏آنے کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدراردوان نے کہا کہ ملک بھر میں کرفیو یکم جولائی سے مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پابندیاں نرم کرنے کے سلسلے میں سفری پابندیاں، اربن پبلک ٹرانسپورٹ بھی ‏مکمل طور پر کھول دی جائے گی جبکہ کورونا کیسز میں غیر معمولی کمی کے بعد معمولات زندگی ‏بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ملک میں جاری تیزترین کورونا ویکسینیشن عمل کی بدولت اب تک 43 ‏ملین افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔