آسٹریلیا:نیو ساوتھ ویلز میں ایک ہفتے میں مقامی منتقلی کے کیسز میں اضافہ

June 22, 2021

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں ایک ہفتے میں مقامی منتقلی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سڈنی میں ماسک لازمی پہننے کی پابندی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے ۔

دوسری جانب امریکا میں کوروناویکسین کی 31 کروڑ سے زائد خوراکیں عوام کو لگائی جاچکی ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس سے مرنے والے 5 لاکھ افراد کی یاد میں سائوپولو اول ریودی جنیرو میں شمعیں روشن کی گئیں۔