ٹوکیو اولمپکس کا آغاز ہونے میں صرف چند ہفتے باقی

June 22, 2021

ٹوکیو اولمپکس کا آغاز ہونے میں اب چند ہی ہفتے رہ گئے ہیں۔

ایونٹ کی مشعل میاگی کے دورے پر ہے جہاں سے وہ کل سینڈائی سٹی پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔

جاپان کے مشرقی ساحل پر واقع یامموٹو ٹاؤن پر جب مشعل پہنچی تو اس کا استقبال شاندار انداز میں کیا گیا،تماشائی اولمپکس مشعل کی ریلے کے لئے تمام تر کووڈ ایس او پیز کے تحت موجود تھے۔

شائقین میں ایکسائٹمنٹ کچھ اس لئے بھی زیادہ تھی کہ اولمپکس آرگنائزر نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا تھا کہ اولپکس کے مقابلے دیکھنے کےلئے پچاس فیصد اسپورٹس لوورز ووینیوز پر آسکیں گے جبکہ زیادہ سے زیادہ دس ہزار شائقین اپنے فیورٹ مقابلے دیکھنے کے اہل ہوں گے ۔

ٹوکیو اولمپکس کے مشعل ریلے کا سفر جاری ہے جس نے جاپان کے 47 صوبوں کا دورہ کرنا ہے جبکہ 41 صوبوں میں ریلے اپنا سفر مکمل کرچکی ہے ۔