شعیب اختر موٹر وے پولیس کے سفیر بن گئے

June 22, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو پاکستان موٹر وے پولیس کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کچھ تصاویر کے ساتھ یہ خوشخبری مداحوں کو سنائی۔

شعیب اختر نے لکھا کہ ’پاکستان کی موٹر وے پولیس سے بطور سفیر جُڑنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’لوگوں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتا رہوں گا۔‘

شعیب اختر نے لکھا کہ ’ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ہمیں لوگوں کیلئے مثال بننا چاہئے۔‘