ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پی سی بی کے شکرگزار

June 22, 2021

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے دورۂ ویسٹ انڈیز منعقد کروانے پر پی سی بی اور ویسٹ انڈیز کرکٹ کا شکریہ ادا کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور ویسٹ انڈیز کرکٹ کا شکریہ جو ایسے ٹور کا اہتمام کیا گیا ہے، ویمن کرکٹرز کو ایکسپوژر ملے گا، ان کے لیے اچھا پلیٹ فارم ہے۔

ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے کہا کہ اس سال پاکستان ٹیم کی مصروفیات بہت زیادہ ہیں، سیریز سے فائدہ ہوگا، مختصر وقت میں قومی کرکٹرز کو مجموعی طور پر14 گیمز مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے واپس آنے پر فیلڈنگ اور فٹنس پر فوکس کیا ہے، فیلڈنگ کا معیار پہلے سے بہترہے فٹنس پر بھی کام جاری ہے۔