عائزہ خان کا نیا کردار ’گیتی‘ انٹرنیٹ پر وائرل

June 22, 2021

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان کا نیا کردار سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

عائزہ خان آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور اپنے سپر ہٹ ڈراموں اور حسین فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کی آنکھوں کا تارا اور دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہیں۔


انسٹا گرام پر 9.2 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان کچھ عرصہ قبل تک تو ایک خاموش طبع اداکارہ تھیں مگر اب وہ نئے زمانے کے تقاضوں کو خوب سمجھ گئی ہیں، عائزہ خان اب ٹاک شوز میں شرکت کرنے سمیت سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

عائزہ خان کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور مداحوں کی جانب سے عائزہ خان کو ایک سلجھی ہوئی، خوبصورت، باوقار اور سنجیدہ اداکارقرار دیا جاتا ہے۔

عائزہ خان کی جانب سے حال ہی میں ایک نجی چینل کے ڈرامے میں چلبلی لڑکی کا کردار ادا کیا گیا تھا جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا، ایسا ہی ایک اور کردار عائزہ خان ٹی وی اسکرین پر ادا کرنے جا رہی ہیں جس کی لا تعداد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان کے اس کردار کا نام ’ گیتی ‘ ہوگا اور اسی نام پر عائزہ خان کی جانب سے حال ہی میں اپنا ٹک ٹاک کا اکاؤنٹ بھی بنایا گیا ہے۔