فردوس اعوان کا پرویز الہٰی اور آصف زرداری کی ملاقات پر تبصرہ

June 22, 2021


وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پرویز الہٰی اور آصف زرداری کی ملاقات پر تبصرہ کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پرویز الہٰی اور آصف زرداری کی ملاقات حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہمان نوازی اور میزبانی پنجاب کا کلچر ہے، آصف زرداری اور چوہدری برادران کے درمیان پرانے تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف حکومت کی اہم اتحادی جماعت ق لیگ کے سینئر رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی اور آصف علی زرداری کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔