بھارت: میزورم کے وزیر کا زیادہ بچوں والے والدین کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

June 22, 2021

شمال مشرقی بھارتی ریاست میزورم کے ایک وزیر نے زیادہ بچوں والے والدین کے لیے ایک لاکھ بھارتی روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر کے اس اقدام کا مقصد آبادی میں اضافہ کرنا ہے۔ تاہم وزیر کھیل نے بچوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارت کی کچھ ریاستیں آبادی پر قابو پانے کی پالیسی کو فروغ دے رہی ہیں۔

وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ وہ ایزاوہ ایسٹ-2 کے حلقے میں ہر اس مرد یا عورت کو ایک لاکھ روپے دیں گے جن کے سب سے زیادہ بچے ہوں گے۔

رابرٹ روماویا نے انعام کے حقدار والدین کو سرٹیفکیٹ اور ٹرافی بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ انعامی رقم وزیر کھیل کے بیٹے کی تعمیراتی کنسلٹنسی فرم ادا کرے گی۔