کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ 92 ملکوں تک پھیل چکا، عالمی ادارہ صحت

June 22, 2021

کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ 92 ملکوں تک پھیل چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ کورونا کیسز میں کمی کی رفتار کو سست کررہاہے۔ بھارت میں تین ماہ میں پہلی بار ایک دن میں50 ہزار سے کم کیس رپورٹ ہوئے۔

تاہم کیسز میں کمی کے باوجود ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاو جاری ہے۔ ادھر ترکی میں لاک ڈاون اور کرفیو یکم جولائی سے ختم کرنے کااعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ جنوبی امریکا کے ملک برازیل میں مرنے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ دنیا کے بانوے ملکوں تک پھیل چکا ہے۔

ڈیلٹا ویرینٹ کورونا کیسز میں کمی کی رفتار کو سست کررہاہے ۔ عالمی ادارہ صحت نے اس حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔


آج بھارت میں تین ماہ میں پہلی بار ایک دن میں پچاس ہزار سے کم کیسزسامنے آئے۔

کیسز میں کمی کے باوجود ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاو جاری ہے۔ ترکی میں لاک ڈاون اور کرفیو یکم جولائی سے ختم کرنے کااعلان کیا گیا ہے۔

برازیل میں جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات پانچ لاکھ تک پہنچ گئیں، وہاں مرنے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔